سردار ایاز صادق کی پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’’ایچ ایس ون‘‘ کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو مبارکباد
مبارکباد کا پیغام
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’’ایچ ایس ون‘‘ کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو دلی مبارکباد دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: سکردو سے راولپنڈی جانیوالی بس کھائی میں گرنے سے 4 مسافر ہلاک،وزیر اعلیٰ پنجاب کااظہارافسوس
جدید سائنسی تحقیق کی جانب پیش رفت
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان جدید سائنسی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ عظیم کامیابی پاکستان کی سائنسی، تحقیقی اور تکنیکی استعداد کی شاندار عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی بحری جہاز نے آبنائے ہرمز کو عبور کر لیا
قوم کا عزم اور سپارکو کی خدمات
انہوں نے کہا کہ قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ سپارکو کے سائنس دانوں، انجینئرز اور تکنیکی عملے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکہ کی جانب سے بات چیت کی خبروں کو ’’فیک نیوز‘‘ قرار دیدیا
نئی راہوں کا آغاز
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کے حصول کی سمت ایک اہم سنگِ میل ہے۔ یہ سیٹلائٹ زرعی منصوبہ بندی، ماحولیاتی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور قدرتی آفات کی پیشگوئی میں معاون ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کوشش کی جارہی ہے کہ آذربائیجان بھی مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کود پڑے، تجزیہ کار طارق لودھی کی نوید الہیٰ سے گفتگو، ویڈیو دیکھیں
سپیکر کا پیغام
سپیکر سردار ایاز صادق نے سپارکو کے سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ایس مشن کی کامیاب لانچ پاکستان کے خلائی تحقیقاتی پروگرام میں ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گنڈا پور کی بانی سے ملاقات کی درخواست، جسٹس منصور کی کیس سننے سے معذرت
سائنسی خودکفالت کی راہیں
ایچ ایس سیٹلائٹ کی لانچ ملک میں سائنسی اور تکنیکی خودکفالت کی نئی راہیں ہموار کرے گی۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ سپارکو کے سائنسدانوں، انجینئرز اور عملے نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کو ٹرافی چور کہنے پر شعیب اختر نے بھارتیوں کو انہی کے چینل پر بری طرح دھو دیا۔
انقلابی پیش رفت
ایچ ایس سیٹلائٹ زراعت، ماحولیاتی استحکام اور شہری منصوبہ بندی میں ایک انقلابی پیش رفت ثابت ہوگا۔ یہ مشن پاکستان کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آج سے آغاز ہو گیا
نوجوان نسل کے لئے تحریک
سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ لانچ پاکستان کی سائنسی برادری کی محنت، وژن اور قومی عزم کی عکاس ہے۔ سپارکو کی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے تحقیق اور جدت کی نئی تحریک بنے گی۔
مستقبل کے لئے عزم
سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ، سپارکو اور دیگر سائنسی اداروں کی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گی۔ ملک کو خلائی تحقیق کے میدان میں نمایاں مقام دلانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔








