قانون سازی: دیت اور قصاص کی عملی مشکلات کا حل درکار

مصنف کا تعارف
مصنف: جسٹس (ر) بشیر اے مجاہد
قسط: 45
یہ بھی پڑھیں: باہر نکلا تو مشکلات، اندر آیا تو بھی مشکلات۔۔۔
قتل کے مقدمات اور معافی
ایک قتل کے مقدمے کو قابل راضی نامہ بنایا گیا اور اس میں قصاص اور دیت کے قانون کو نافذ کرنے کی صورت بنائی گئی۔ اگر قتل کیا گیا ہے تو اس کی سزا قصاص رکھی گئی کہ قتل کے بدلہ میں قتل کر لیں یا مقتول کے ورثاء معاوضہ لے کر صلح کر سکتے ہیں۔ یہ قانون نافذ کر دیا گیا۔ اگر کسی کو زخمی کیا جائے تو اس میں بھی زخمی ہونے والا اپنے ملزم کو اسی قسم کے آلہ سے ویسا ہی زخم لگانے کا حق رکھتا ہے یا وہ زخمی کو معاوضہ ادا کرے تاکہ مجروح مطمئن ہو جائے اور معاف کر دے۔
یہ بھی پڑھیں: خبردار ، سموگ ایمرجنسی نافذ ہے ۔۔۔کوڑا کرکٹ جلانے پر کیا سلوک کیا جائے گا ؟ جانیے
قانونی مشکلات
اس سلسلے میں جو عملی مشکلات پیش آتی ہیں اُن کا حل نکالنے کے لئے قانون سازی ضروری ہے جو کہ ابھی تک نہیں کی گئی۔ جہاں کچھ ہوا بھی ہے وہ ابھی نامکمل ہے۔ ایک ملزم نے کسی کے سر پر کلہاڑی سے وار کر کے زخمی کر دیا۔ نچلی عدالت نے فیصلہ دیا کہ مضروب ایسی ہی ضرب ملزم کے سر پر لگائے۔ جب ہائی کورٹ میں مقدمہ پیش ہوا تو میں نے سرجن کو بلایا کہ وہ بالکل اتنی ضرب لگا سکتا ہے جو زیادہ ہو نہ کم تو اس نے معذوری ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھیں: خدشہ ہے 190ملین پاؤنڈکیس میں عمران خان کو 14سال قیدکی سزا ہوگی: شیر افضل مروت
سرگودھا کا مقدمہ
سرگودھا سے میرے سامنے ایک مقدمہ پیش ہوا کہ ایک نوجوان لڑکے سے قتل سرزد ہو گیا ہے۔ سیشن جج کی عدالت نے ملزم کی عمر اور گواہوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اُسے چند سال قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی مقتول کے ورثاء کو بھاری رقم بطور دیت ادا کرنے کا حکم دیا۔ ملزم کو جو سزا دی گئی تھی وہ تو اُس نے گزار لی۔ اب وہ دیت کی رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے جیل میں تھا۔ یہ مقدمہ سرگودھا سے فوجداری کے مشہور ماہر وکیل سید احسان قادر شاہ نے پیش کیا کہ ملزم ایک غریب آدمی ہے۔ اس کا خاندان بھی بہت غریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز
قبائل کی ذمہ داری
اب چونکہ ملک کے ان حصوں میں قبائلی نظام نہیں ہے اس لیے یہ ذمہ داری ریاست کی ہے کہ وہ ایسے افراد کی دیت ادا کرے۔ اس سلسلے میں میں نے بیت المال کے ناظم سے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ اُن کے پاس ایسی ادائیگیوں کے لئے کوئی مد نہیں ہے۔ کلکٹر ضلع سرگودھا سے پوچھا کہ کوئی سرکاری اراضی جسے بیچ کر ملزم کی دیت ادا کی جائے تو انہوں نے بھی معذرت کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے سموگ سے پریشان شہریوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا
ملتان بنچ کا مقدمہ
اسی طرح کا ایک اور مقدمہ ملتان بنچ کے سامنے پیش ہوا۔ ایک نوجوان لڑکے کا جیل سے خط آیا جس میں اُس نے لکھا کہ وہ سائیکل پر کہیں جا رہا تھاکہ بازار میں اچانک ایک بزرگ شخص اُس کے سامنے آ گیا۔ وہ بریکیں نہ لگا سکا اور وہ بزرگ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ سیشن کورٹ سے اُسے چند سال قید اور 3 لاکھ روپے دیت کی رقم مقتول خاندان کو ادا کرنے کی سزا ہوئی۔ اب یہ ملزم اپنی قید کی سزا تو پوری کر چکا ہے، مگر دیت کی رقم ادا کرنے کے لئے کوئی ذریعہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکراگیا، 4 ہلاک
نتیجہ
جن لوگوں سے بھی مشورہ کیا جا سکتا تھا، مشاورت کے بعد اس لڑکے کو بھی رہا کر دیا اور کہا کہ وہ محنت مزدوری کر کے دیت کی رقم ادا کرے۔
(جاری ہے)
نوٹ
یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔