ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرینی صدر پر ولادیمیر پیوٹن کی شرائط ماننے پر زور

ٹرمپ کی یوکرینی صدر سے ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی پر روسی صدر کی شرائط ماننے پر زور دیا۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو صدر پیوٹن کی دھمکی سے خبردار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کا حوالہ
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے یوکرینی ہم منصب کو بتایا کہ صدر پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین نے روس کی شرائط نہیں مانی تو اسے تباہ کردیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر زیلینسکی پر زور دیا کہ وہ مشرقی ڈونباس کا علاقہ روس کے حوالے کر دیں۔ فنانشل ٹائمز کا کہنا تھا کہ یوکرین صدر ٹرمپ کو یوکرین میں موجودہ جنگی پوزیشن پر جنگ بندی کےلیے راضی کرنے میں کامیاب رہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے دہشتگردی پر بات ہوگی، جلد دنیا دیکھے گی کہ کئی اہم چیزیں رونما ہونگی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
جنگ بندی کا مطالبہ
فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے ملاقات کے بعد کہا کہ دونوں فریق موجودہ جنگی پوزیشن پر جنگ بند کردیں جس کے بعد یوکرینی صدر نے اسے اہم نکتہ قرار دیا۔
ملاقات کی اہمیت
یاد رہے کہ امریکی صدر کی یوکرینی ہم منصب سے 2 روز قبل وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی۔ امریکی صدر نے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ اب خون خرابہ ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، دونوں فریق خود کو فاتح قرار دیں اور فیصلہ تاریخ پر چھوڑ دیں۔