بشریٰ انصاری کی سابق شوہر کے ساتھ پرانی ویڈیو وائرل، نئی بحث چھڑ گئی

بشریٰ انصاری کی وائرل ویڈیو

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان، گلوکارہ اور مصنفہ بشریٰ انصاری کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس نے مداحوں میں ان کی طلاق سے متعلق ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ

شوبز میں بشریٰ انصاری کی شمولیت

بشریٰ انصاری کئی دہائیوں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی ورسٹائل اداکاری، مزاح اور میزبانی کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔ انہوں نے آنگن ٹیڑھا، شو ٹائم، ادھوری، تیرے بن، کبھی میں کبھی تم، سیتا بھاگری، پردیس اور زیبائش جیسے کامیاب ڈراموں میں یادگار کردار نبھائے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاوس جلاو گھیراو کیس میں اہم پیشرفت، مزید 5 ملزمان بیگناہ قرار

شادی اور علیحدگی

اداکارہ کی شادی معروف ٹی وی پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی، جس سے ان کی دو بیٹیاں نریمان اور میرا ہیں۔ 35 سالہ رفاقت کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ریسکیو والے موقع پر پہنچے لیکن ہماری کوئی مدد نہیں کی، سوات واقعے میں بچ جانے والے شخص کا بیان

ماضی کا انٹرویو اور مداحوں کی رائے

حال ہی میں بشریٰ انصاری اور ان کے سابق شوہر اقبال انصاری کا پرانا انٹرویو ایک دن جیو کے ساتھ سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں سہیل وڑائچ اقبال انصاری سے سوال کرتے ہیں کہ بشریٰ انصاری بہتر اداکارہ ہیں یا بیوی؟ جس پر اقبال انصاری جواب دیتے ہیں کہ میرا خیال ہے انہوں نے زیادہ کام اداکارہ کے طور پر کیا ہے، اس لیے وہ بہتر اداکارہ ہیں بیوی سے۔

سوشل میڈیا پر ردعمل

اس پر بشریٰ انصاری مسکراتے ہوئے جواب دیتی ہیں کہ جب بھی میں کہیں باہر جاتی ہوں، ان کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کے ملا جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے اقبال انصاری کو روایتی دیسی شوہر قرار دیتے ہوئے تنقید کی کہ وہ ہمیشہ بیوی کی شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ سراسر گیس لائٹنگ ہے، ان کا انداز اچھا نہیں لگا، دوسرے نے کہا کہ اقبال انصاری نے ان کی توہین کی، مگر بشریٰ انصاری نے بہت باوقار انداز میں جواب دیا، ایک اور کمنٹ میں لکھا گیا کہ مردوں کو ہر وقت شکایت رہتی ہے کہ سچا پیار نہیں ملا۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...