اگر بھارت نے روسی تیل کی خریداری نہ روکی تو بھاری ٹیرف جاری رہیں گے، ٹرمپ

ٹرمپ کا بھارت کے لیے انتباہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لا ئن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ بھارت نے روسی تیل کی خریداری نہ روکی تو اس پر بھاری ٹیرف جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سبھی داؤ کے چکر میں رہتے ہیں جس کا جہاں جتنا بھی لگ جائے،گنتی ہی کے سر پھرے ہیں، ضمیر فروشوں کی منڈی ہے بس کوئی صحیح دام لگانے والا ہو
مودی کا وعدہ اور امریکی دباؤ
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے کہا تھا کہ وہ روسی تیل نہیں خریدیں گے، بھارت کو روسی تیل پر فیصلہ کرنا ہوگا، ورنہ اس پر معاشی دباؤ بڑھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: میری آنکھوں میں زندگی ہے ابھی۔۔۔
چین کے ٹیرف میں کمی کا امکان
انہوں نے کہا کہ چین کے ٹیرف کم کر سکتے ہیں، مگر اسے ہمارے لیے کچھ کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 8 فروری 2024 کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارج
نایاب معدنیات کا معاملہ
ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں چین امریکا کے ساتھ نایاب معدنیات کا کھیل نہ کھیلے، کولمبیا پر ٹیرف سے متعلق مزید اعلان پیر کو کیا جائے گا۔
یوکرین اور غزہ کی صورتحال
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر یوکرین ڈونباس کا علاقہ روس کے حوالے کر دے تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہو گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اب بھی برقرار ہے۔