پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے۔
دیوالی کا تہوار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 100 سے زائد کمسن بچوں سے زیادتی کے ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
خصوصی تقریبات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس موقع پر مندروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کے لیے ہندو برادری بھگوان رام کی واپسی کی یاد میں اپنی مذہبی رسم کے لیے مٹی کے چراغ بھی جلاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں بہتری
شری رام چندر جی کی قربانیاں
یہ تہوار شری رام چندر جی کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً چودہ سال جنگلوں میں گزارے اور ہندو مذہب کی تبلیغ کی۔
یہ بھی پڑھیں: بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ پر اسرائیلی حملہ چرنوبل جیسے سانحے کا سبب بن سکتا ہے، روس
وزیر اعظم کا پیغام
دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی دیوالی کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں ہندو برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قلات بس حملے میں زخمی صابری قوال گروپ کے رکن نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا
روشنیوں کا تہوار
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ دیوالی روشنیوں کا تہوار، اندھیرے پر روشنی کی فتح اور مایوسی پر امید کی علامت ہے۔
ہندو برادری کی خدمات
انہوں نے پاکستان میں ہندو برادری کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جن کا ملک کے سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں کردار قوم کو مضبوط بنا رہا ہے.








