پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے متفرق درخواست پر اوگرا سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے متفرق درخواست پر اوگرا سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے نئی ٹیرف پالیسی میں کسٹمز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کا مطالبہ مان لیا
درخواست کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ نے متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی منڈی کے مطابق نہیں۔
قیمتیں عالمی نرخوں کے مطابق کرنے کی استدعا
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عالمی نرخ کے مطابق کیا جائے۔