ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کے خلاف قتل کا مقدمہ درج
مقدمہ درج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی اہلیہ عرب جوتوئی کی غیر قانونی جوئے ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع
مدعی کی شناخت
روزنامہ جنگ کے مطابق نعیم اعجاز کے خلاف مقدمہ مقتول محمد حسنین کے بھائی محمد ثقلین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بڑی پیشرفت، نیب نے لیگل ٹیم تشکیل دے دی
احتجاج کی تفصیلات
مقدمے کے متن کے مطابق 20 روز قبل زمینوں پر قبضے پر ایم پی اے چودھری نعیم کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ احتجاج کرنے پر ملزمان نے فائرنگ اور لوہے کے راڈ سے تشدد کیا۔
موت کی وجہ
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال منتقلی کے دوران محمد حسنین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، ملزمان نے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کی ایماء پر فائرنگ کی۔








