حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
لاہور میں ڈرگ کورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈرگ کورٹ لاہور نے غیر قانونی اشتہارات اور ممکنہ ممنوعہ ادویات کی فروخت سے متعلق کیس میں حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لو کاشینکو مری پہنچ گئے
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق غیر قانونی اشتہارات اور ممکنہ ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمے میں سوشل میڈیا پر مشہور حکیم شہزاد عدالت میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے کی۔ عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض وارنٹ منسوخی کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں میں سیفٹی اسٹینڈرڈز کی عدم موجودگی یا خلاف ورزی پر 3 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانے کی سزا
مستقبل کی سماعت
عدالت نے حکیم شہزاد کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 28 اکتوبر کو دوبارہ طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو جھٹکا ۔۔۔6سال میں پہلی بار مودی کو جی 7 سربراہ اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، وجہ کیاہے ؟ جانیے
پس منظر
واضح رہے کہ عدالت نے عدم پیشی پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جبکہ ڈرگ کورٹ انسپکٹر نے ان کے خلاف استغاثہ دائر کر رکھا ہے۔
تعلق کی وضاحت
یاد رہے کہ حکیم شہزاد لوہا پاڑ مرحوم ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے شوہر ہیں۔ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے انتقال کے کچھ وقت بعد حکیم شہزاد سے دوسری شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔








