نادرا میں بڑی تعداد میں بھرتیاں، دفاتر کے لیے متعدد پلاٹس خریدے جائیں گے
نادرا کی نئی بھرتیاں
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) بڑی تعداد میں بھرتیوں کے لیے متعدد پلاٹس خریدے گی جہاں ان بھرتی ملازمین کے لیے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا صدر ٹرمپ پاکستان کا دورہ کریں گے یا نہیں؟ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے صورتحال واضح کر دی
جونیئر ایگزیکٹو کی بھرتی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نادرا کراچی کے پانچ اضلاع اور اندرون سندھ کے 9 اضلاع کے لیے 200 جونیئر ایگزیکٹیو ڈیٹا انٹری آپریٹر بھرتی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ٹرائل کورٹس میں گواہوں کے بیانات اردو میں لکھنے کا حکم
تعلیمی قابلیت اور عمر کی حد
نادرا میں بھرتیوں کے لیے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ، عمر کی حتمی حد 25 برس اور واک ان انٹرویو 3 نومبر سے شروع ہوں گے۔
پلاٹس کا انتخاب
سندھ کے 11 دیگر اضلاع جن میں پلاٹس خریدے جائیں گے، ان میں میرپور خاص، میرپور ساکرو، کوٹری، مٹیاری، چھاچھرو، جھڈو، میرپور ٹھورو، ٹنڈو الہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔








