میری استدعا یہ ہے کہ اس کیس کی سماعت وہ سپریم کورٹ سماعت کرے جو آرٹیکل 176 اور 191 اے کو ملا کر بنے، وکیل شبر رضا رضوی

اسلام آباد میں اہم سماعت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل شبر رضا رضوی نے کہا کہ استدعا یہ ہے کہ اس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کرے، وہ سپریم کورٹ سماعت کرے جو آرٹیکل 176اور191اے کو ملا کر بنے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس مقابلہ منگھوپیر: 5 ڈاکو ہلاک
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: جیب میں پیسے ہوں، خریدنے کا ڈھنگ آتا ہو، دماغ کے کسی خانے میں عقل بھی ہو تو یہ ملک ایسے لوگوں کے لیے جنت ہے، پراپرٹی ٹائیکون سے ملاقاتیں ہوئیں
عدالت کی جانب سے سوالات
دوران سماعت جسٹس امین الدین نے کہا کہ آپ نے 2 متفرق درخواستیں فائل کی ہیں؟ ہمارے پاس آپ کی صرف ایک متفرق درخواست ہے، دلائل سے پہلے بتا دیں بنچ فل کورٹ کا آرڈر کیسے پاس کر سکتا ہے؟ وکیل نے کہا کہ آپ آرٹیکل 191اے کے تحت بیٹھے ہیں لیکن پھر آپ سپریم کورٹ ہیں، یہ بنچ معاملہ چیف جسٹس یا کمیٹی کو ریفر کر سکتا ہے۔
آئندہ سماعت
عدالت نے سماعت کل ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی۔