تشنگی اور وحشت کے داغ: ایک گہری بصیرت

تشنگی اور وحشت
تشنگی چاروں طرف اور ساتھ میں وحشت کے داغ
ہیں تری تقدیر میں اے عشق بس ہجرت کے داغ
یہ بھی پڑھیں: خالد مقبول صدیقی ناراض، حکومت چھوڑنے کا اشارہ دیدیا
زنگ اور غربت
ذہن جتنے بھی جواں ہیں ،زنگ ان کو لگ گیا
کیوں مقدر میں ہنر کے ہیں سبھی غربت کے داغ
یہ بھی پڑھیں: 39 سال کی عمر میں کرسٹیانو رونالڈو کا شاندار ‘فلیش بیک’ گول: مداحوں کی نظر 1000 ویں گول پر
گھاؤ اور قربت
کیا بتائیں ،گھاؤ کیسے، روح پر اپنی لگے
خیمہ جاں میں سجے ہیں بس تری قربت کے داغ
یہ بھی پڑھیں: خیرپور: والدین بچے کو گاڑی میں بھول گئے، بچے دم گھٹنے سے جاں بحق
خواب اور حسرت
ہم نے رکھا تھا غلاف چشم میں جن کو کبھی
خواب کی تعبیر بھی ہم کو ملے حسرت کے داغ
یہ بھی پڑھیں: شکی شوہر نے بیوی کو نہر میں دھکا دے کر جان سے مار دیا
بدی اور تہمت
جو بدی کا مرتکب ہے، وہ کہاں بدنام ہے
سچ پہ پردہ ڈالتے ہیں اب یہاں تہمت کے داغ
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی پہلی ترجیح غزہ جنگ نہیں یوکرین جنگ کا خاتمہ ہوگا،ملیحہ لودھی
اجڑا مکاں
یہ جو اجڑا سا مکاں ہے اس میں تیرا عکس ہے
میرے دشمن ہو گئے ہیں سب تری غفلت کے داغ
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی چار اینٹی کرپشن کورٹس میں ججز تعینات ، نوٹیفکیشن جاری
سفر اور فرقت
چلچلاتی دھوپ اور ، میرا سفر اتنا طویل
عشق کی قسمت میں لکھے، ہیں فقط فرقت کے داغ
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
غیرت اور جسم
جسم کے زندان میں گھٹنے لگا اب اس کا دم
بنت حوا کی جبیں پر کیوں ہیں یہ غیرت کے داغ
کلام
کلام: ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ (ڈیرہ غازی خان)