نیوٹیک نے ٹرینرز کو خصوصی تربیت دینے کا پروگرام “سپیشلائزڈ ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ آف ٹرینرز “شروع کر دیا

نیوٹیک کا نیا پروگرام

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قومی کمیشن برائے پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹیک) نے ٹرینرز کو خصوصی تربیت دینے کا پروگرام "سپیشلائزڈ ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ آف ٹرینرز" شروع کر دیا۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سنتھ جے سوریا کو سری لنکن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا

ٹرینرز کی تربیت کا ابتدائی مرحلہ

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس ٹرینرز پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں 200 ٹرینرز کو آن لائن مصنوعی ذہانت، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالٹکس جیسے جدید شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو عالمی معیار کی ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کرنے کی طرف بڑا قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، اوورسیز پاکستانی کے ساتھ ہوٹل مالک کا کروڑوں کا فراڈ، مری پولیس نے دبنگ اعلان کردیا

نیوٹیک اور بین الاقوامی شراکتیں

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام نیوٹیک، یونی سروسز انٹرنیشنل اور آئی ٹی ایم سی چائنا کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے جو پاکستان میں ڈیجیٹل سکلز کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیت مکمل کرنے والوں کو پاکستان اور چین کے معروف اداروں کی مشترکہ اسناد دی جائیں گی۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ "پریکٹس آف سکلز" پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں اور فری لانسرز کو مفت ڈیجیٹل لرننگ اکاؤنٹس بھی فراہم کیے جائیں گے جس سے ملک میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں امریکی کردار کا اعتراف کر لیا

پاکستان اور چین کے درمیان تعاون

انہوں نے نیوای ٹی سی سی اور چینی اداروں کی شراکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور انسانی وسائل کی ترقی کو مزید مضبوط کرے گا۔ پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پاکستان کے ٹیوٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرے گا۔

تقریب کی شرکت

تقریب میں یوتھ پروگرام، نیوٹیک، ٹیوٹ قومی و بین الاقوامی شراکت داروں اور وزارت تعلیم و تربیت کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...