اب کس کو چور کہوں، اور کس کو کہوں کچھ سادہ۔۔۔
زہر کی تقسیم
زہر کو بانٹنے والا نہ مرا گھر نکلے
ظلم دیکھوں تو میری آنکھ ذرا تر نکلے
یہ بھی پڑھیں: حکومت عدالتی احکامات ماننے کو تیار نہیں، ہمارے پاس کوئی فورم نہیں جہاں جا کر اپنا کیس رکھیں: علیمہ خان
چور اور سادگی
اب کسے چور کہوں، اور کہوں کچھ سادہ
مہر کی جن سے توقع تھی ستم گر نکلے
یہ بھی پڑھیں: پسماندہ طبقات کی بحالی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے: سہیل شوکت بٹ کا خصوصی افراد میں 1100 وہیل چیئرز کی فراہمی کی تقریب سے خطاب
آگ کی دھوپ
دھوپ نکلی ہے بھلے آگ کی صورت یارو
شہر میں آج کوئی لے کے کھلا سر نکلے
یہ بھی پڑھیں: لبنان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل
ذوق الفت
ذوق الفت نہ بڑھاۓ گا خمار رنداں
مے پلانے پہ بضد سارے گدا گر نکلے
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹی وی اداکار راشد محمود کی محتسب پنجاب سے ملاقات،خصوصی پیغام بھی ریکارڈ کروایا
لوٹنا اور لٹانا
لوٹنا اور لٹانا تو چلے گا ساقی
جام پینے کو اگر شہر کے تاجر نکلے
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی اداروں میں بغاوت کو ہوا دینے والا ملک کا دشمن ہے : آرمی چیف
راہبر کی سوچ
گر مجھے خود ہی نکلنا ہے کسی میدان میں
راہبر آج ذرا سوچ کے باہر نکلے
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر زیادتی کیس میں ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور
جام مے
جام مے روز پلاۓ جو مہینوں سالوں
ساقیا تیرے بجاۓ تو قلندر نکلے
یہ بھی پڑھیں: سمیع خان فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئے
پیاسا اور سمندر
ایک پیاسا ہوں بتائیں یہ بگڑتی لہریں
کاش میرے ہی لیے صاف سمندر نکلے
عشق و مستی
کام ہے روح و جگر کا یہ مگر امبر جی
عشق و مستی کا کماں دار نہ پھر کھر نکلے
کلام : ڈاکٹر شہباز امبر رانجھا








