آزاد کشمیر سے بھی افغان مہاجرین کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

آزاد جموں و کشمیر میں افغان مہاجرین کی بے دخلی
مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد جموں و کشمیر میں مقیم افغان مہاجرین کی بے دخلی کے لیے 18 نومبر 2025 کی حتمی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج کے افسروں اور سپاہیوں کو خصوصی ریلیف الاؤنس دیا جائے گا، وزیر خزانہ کا اعلان
پولیس کی نگرانی اور ذمہ داریاں
آئی جی پولیس آزاد کشمیر کے مطابق، ڈی آئی جیز اس آپریشن کی براہِ راست نگرانی کریں گے، جبکہ ایس ایس پیز اور ایس پیز اپنے اضلاع میں افغان شہریوں کی طورخم بارڈر تک بے دخلی کے ذمہ دار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاؤں فریکچر ہو گیا
پولیس افسران کی تصدیق کی ہدایت
آئی جی نے ہدایت دی کہ 18 نومبر تک تمام اضلاع کے پولیس افسران اس بات کی تصدیق کریں کہ ان کے علاقے میں کوئی افغان شہری مقیم نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
معطلی کی وارننگ
انہوں نے خبردار کیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد اگر کسی ضلع یا علاقے میں کوئی افغان مہاجر پایا گیا تو متعلقہ افسر کو معطل کر کے اس کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔
روزانہ کی رپورٹنگ کی ہدایت
آئی جی پولیس نے مزید ہدایت دی کہ تمام ایس ایس پیز اور ایس پیز افغان مہاجرین کی بے دخلی سے متعلق اپنی روزانہ کی رپورٹس مرکزی پولیس دفتر کو ارسال کریں۔