شوگر مافیا کے پر نہ کاٹے جاسکے، ایک ماہ میں فی کلو چینی 15 سے 20 روپے مہنگی

چینی کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تمام تر دعووں کے باوجود شوگر مافیا کو لگام نہ ڈالی جاسکی۔ چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران فی کلو چینی کی قیمت میں 15 سے 20 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے پر قوم کو مایوس نہیں کریں گے، محسن نقوی

مختلف شہروں میں چینی کی موجودہ قیمتیں

نجی ٹی وی سماء کے مطابق لاہور میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو ہو گئی ہے جو گزشتہ ماہ 179 روپے تھی۔ راولپنڈی میں چینی کی موجودہ قیمت 190 روپے فی کلو ہے، جو گزشتہ ماہ 185 روپے تھی۔ اسلام آباد میں چینی 185 سے 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، گزشتہ ماہ 180 روپے تھی۔ پشاور میں فی کلو چینی کی قیمت 195 روپے تک پہنچ گئی، جو پہلے 190 روپے تھی۔

کراچی اور دیگر شہروں کی صورتحال

کراچی میں چینی 195 سے 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، گزشتہ ماہ 190 روپے میں دستیاب تھی۔ کوئٹہ میں بھی چینی کی قیمت 195 سے 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی، جو پہلے 190 روپے تھی۔ فیصل آباد میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ گزشتہ ماہ 185 روپے میں دستیاب تھی۔ ملتان میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو ہو گئی، جو گزشتہ ماہ 185 روپے تھی۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...