دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے

میچ کا آغاز
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی ودیگر سیاسی رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے ایک اور کیس میں ریلیف مل گیا
پاکستان کی بیٹنگ
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان نے دوسرے دن کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ سعود شکیل 42 اور سلمان آغا 10 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین صہبائی کو ایکس پر ڈی ایچ اے کے پلاٹ فروخت نہ ہونے کا دعویٰ مہنگا پڑ گیا
کھلاڑیوں کی کارکردگی
پاکستان کے اوپننگ بیٹر امام الحق 17، بابر اعظم 16 اور محمد رضوان 19 رنز کی باری کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان شان مسعود نے 87 اور عبداللّٰہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کے سکور کو مستحکم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی، بھاری جرمانہ ہوگا
جنوبی افریقہ کی باؤلنگ
جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج اور سائمن ہارمر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
پہلا ٹیسٹ میچ
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 27-2025 میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 277 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان ٹیم 183 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔