افغان طالبان رجیم نے کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا: خواجہ آصف

افغان طالبان کی ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان رجیم نے کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی 6 سالہ بیٹی کو فروخت کرنے والی ماں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی
معاہدے میں مزید بات چیت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ اختلافات کوئی نئی بات نہیں، 25 اکتوبر کو معاہدے میں مزید چیزوں پربات چیت ہوگی، 25 اکتوبر کو اجلاس میں مزید چیزیں طے کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
طالبان کی سرپرستی پر خدشات
خواجہ آصف نے کہا کہ اگرطالبان رجیم نےخوراج، ٹی ٹی پی کی سرپرستی جاری رکھی تو بہت افسوسناک ہوگا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر نظرثانی کریں گے، افغانستان کے ساتھ مستقل حل چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال
استنبول مذاکرات کی اہمیت
وزیر دفاع نے کہا کہ امید ہے استنبول مذاکرات میں تمام معاملات پر بات ہوگی، استنبول مذاکرات میں کامیابی ہوئی تو اچھی بات ہے، معاہدہ ہونے کے بعد ایسا نہیں ہے کہ سب معمول پر آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے 2 ماہ میں 785 افراد جاں بحق، خیبرپختونخوا سرفہرست
معاہدے پر عملدرآمد کے طریقے
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ معاہدے پر عملدرآمد ایک طے شدہ مکینزم کے تحت ہوگا اور ممکن ہے کہ ترکیے میں مذاکرات 25 سے 27 اکتوبر تک جاری رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 125 موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
ٹی ٹی پی کی قیادت کی موجودگی
وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ ٹی ٹی پی کی قیادت افغانستان میں موجود ہے اور اس کے شواہد بھی موجود ہیں۔ دہشت گرد افغان علاقوں میں عام شہریوں میں چھپ کر رہتے ہیں، اور ہمیں ایسے ثبوت ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ان دہشت گردوں کو افغانستان کے اندر سے ہدایات دی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں یونیورسٹی چانسلر کی تعیناتی کے اختیارات وزیراعلیٰ کے سپرد کر دیئے گئے
مختصر معاہدے کی تفصیلات
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک صفحے پر مشتمل، چار پیراگراف کا ایک مختصر معاہدہ موجود ہے، تاکہ بعد میں افغان طالبان یہ نہ کہہ سکیں کہ کسی مخصوص شہر کے لوگ اس معاہدے کو نہیں مانتے۔
مذاکرات کا پس منظر
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیے کی ثالثی سے جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔ دونوں ممالک نے آئندہ دنوں میں ترکیے میں مزید مذاکرات کرنے اور دیرپا امن و استحکام کے لیے ایک مستقل مکینزم بنانے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے.