مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان

مصباح الحق کی نئی ذمہ داری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق کپتان مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پہلگام تحقیقات کے لیے تیار، بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا: احسن اقبال
ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کی تقرری
روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل تقرری کا امکان ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند دن قبل ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل کیلئے اشتہار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: توہینِ مذہب کیسز کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی تشکیل کا حکم
اہلیت کے معیار میں تبدیلی
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہار میں اہلیت کیلئے پہلی مرتبہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر کی شرط رکھی گئی ہے۔
عثمان واہلہ کی معطلی
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت تنازع میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو معطل کیا تھا۔