کمیٹیاں نہ بھر پانے پر بیروزگار باپ نے دو کمسن بیٹیاں ذبح کر ڈالیں۔
مقامی خبر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک جی کوثر نیازی کالونی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک سفاک باپ نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف ٹی او کے تحت ’’انصاف کی بروقت فراہمی میں میڈیا کا کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار، سینئر صحافیوں و تجزیہ کاروں کی شرکت
ملزم کی گرفتاری
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت اکبر ولد عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے جسے جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس: بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید پاکستانیوں کیلئے دعائے مغفرت
قتل کی تفصیلات
پولیس کے مطابق ملزم اکبر نے اپنی 11 سالہ بیٹی عالیہ اور 10 سالہ زینب کو ذبح کر کے قتل کیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا تھا۔ وہ طویل عرصے سے بےروزگار تھا اور کمیٹیوں کے واجبات ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں آ گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ترجمان پاک فوج نے ذہنی مریض بانی پی ٹی آئی کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب کر دیا: عظمیٰ بخاری
خاندانی معلومات
حکام کے مطابق ملزم کے چھ بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔ مقتولہ زینب اور عالیہ تیسرے اور چوتھے نمبر کی بیٹیاں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: Indian Female Wrestler Defeats BJP in State Elections
تفتیش اور کارروائی
پولیس کے کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے، جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
علاقے کی صورتحال
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ ملزم گزشتہ کئی دنوں سے شدید پریشانی میں مبتلا نظر آتا تھا اور اس نے اپنے مالی حالات کا کئی بار اظہار بھی کیا تھا۔








