کمیٹیاں نہ بھر پانے پر بیروزگار باپ نے دو کمسن بیٹیاں ذبح کر ڈالیں۔

مقامی خبر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک جی کوثر نیازی کالونی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک سفاک باپ نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: رحیم یارخان: موٹر وے پر مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 5 مسافر جاں بحق، 26 زخمی
ملزم کی گرفتاری
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت اکبر ولد عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے جسے جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں سول ڈیفنس کی مشق، شام 7:30 بجے پانچ مقامات پر سائرن بجائے جائیں گے
قتل کی تفصیلات
پولیس کے مطابق ملزم اکبر نے اپنی 11 سالہ بیٹی عالیہ اور 10 سالہ زینب کو ذبح کر کے قتل کیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا تھا۔ وہ طویل عرصے سے بےروزگار تھا اور کمیٹیوں کے واجبات ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں آ گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کور کمیٹی سے استعفیٰ ، اسمبلی رکنیت بھی چھوڑنے کا فیصلہ
خاندانی معلومات
حکام کے مطابق ملزم کے چھ بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔ مقتولہ زینب اور عالیہ تیسرے اور چوتھے نمبر کی بیٹیاں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی نائب صدر نے چینی شہریوں کو ‘گنوار’ کہہ دیا، چین کا سخت ردعمل
تفتیش اور کارروائی
پولیس کے کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے، جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
علاقے کی صورتحال
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ ملزم گزشتہ کئی دنوں سے شدید پریشانی میں مبتلا نظر آتا تھا اور اس نے اپنے مالی حالات کا کئی بار اظہار بھی کیا تھا۔