سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کے جھٹکے سوات میں
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جدہ میں “ٹرینچ لیس مڈل ایسٹ 2025” نمائش و کانفرنس کا آغاز
زلزلے کی شدت اور مرکز
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجک سرحدی علاقہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کرنٹ لگنے سے اموات ، گیپکو پر 2کروڑ30روپے جرمانہ عائد ، متاثرہ خاندانوں کو 40لاکھ فی کس اور ایک فرد کو ملازمت دینے کا حکم
لوگوں کا ردعمل
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
نقصان کی اطلاعات
زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔








