الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات نئے ایکٹ کے تحت کرانے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات نئے ایکٹ کے تحت کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی بدولت توانائی کے شعبے کا خود انحصاری کی طرف سفر تیز
نئے قانون کے تحت انتخابات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات نئے منظور ہونے والے قانون کے تحت کرائے گا۔
اس سے پہلے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت انتخابات کا تحریری فیصلہ جاری ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر کے شہروں میں سرفہرست
پنجاب اسمبلی کی منظوری
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی نے گزشتہ ہفتے لوکل گورنمنٹ بل منظور کیا تھا، نئے قانون کے تحت ہر یونین کونسل میں 9 کونسلرز براہ راست منتخب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو انتقال کرگئے
غیر جماعتی انتخابات
ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پی ٹی آئی کے پاس انتخابی نشان نہیں ہے، جس کے باعث پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدوار نہیں لا سکے گی۔
آزاد امیدواروں کی صورتحال
ذرائع کے مطابق جیتنے والے آزاد امیدوار تحریک انصاف کو جوائن بھی نہیں کر سکیں گے، نئے قانون کے مطابق منتخب کونسلرز کیلئے 30 دن میں پارٹی شمولیت لازمی ہوگی۔








