سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں مستحکم

سونے کی قیمتوں میں استحکام
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) دو دن کی کمی کے بعد سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں آج مستحکم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عید کا دن دوسروں کے دکھ درد بانٹنے کا احساس دلاتا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
صرافہ ڈیلرز کی رپورٹ
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں آج 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے پر برقرار رہی۔
چاندی کی قیمت
رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 5261 روپے پر برقرار رہی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4235 ڈالر پر برقرار رہا۔