دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور عوام ملکر شکست دیں گے،عطا اللہ تارڑ
دہشت گردی اور اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور عوام مل کر دہشت گردوں کو مکمل شکست دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمڈ فورسز میں نہ ہونے والا شخص فورسز کے ڈسپلن کے نیچے کیسے آتا ہے؟ جسٹس جمال مندو خیل کا استفسار
سیمینار کا مقصد
آئی آر ایس کے زیر اہتمام "دہشت گردی ایک چیلنج" سیمینار میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تو لا الہ الااللہ کے نام پر بنایا گیا ہے، یہاں کس کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ، تقریب میں فائرنگ سے خواجہ سرہ زخمی
آ APSسانحہ اور قومی سوچ میں تبدیلی
ان کا کہنا تھا کہ اے پی ایس کے بچوں کی قربانی سے دہشت گرد بے نقاب ہوئے، سانحہ اے پی ایس کے بعد قوم کی سوچ میں بڑی تبدیلی آئی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد سے آپریشن بنیان المرصوص تک فوج نے قربانیاں دے کر دہشت گردی روکی۔
یہ بھی پڑھیں: میرا مطلب شان مسعود کو نیچا دکھانا ہرگز نہیں تھا، رمیز راجا کی وضاحت
حکومتی اتحاد اور کامیاب خارجہ پالیسی
حکومت اور فورسز دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر بلکہ متحد ہیں، ہماری خارجہ پالیسی آج کی طرح کبھی کامیاب نہیں رہی۔
پاکستان کی خوشحالی اور دہشت گردی کا خاتمہ
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان بہترین خوشحال ملک بنے گا اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی دوست ممالک سے مل کر معاشی کامیابیاں حاصل کریں گے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور عوام مل کر دہشت گردوں کو مکمل شکست دیں گے۔








