If Ali Amin Can Reach the PM House, Why Not D-Chowk? Faisal Vawda

فیصل واوڈا کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟
یہ بھی پڑھیں: پشاور، کوچی بازار میں ہولناک آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق
ٹوئٹ میں وضاحت
اپنی ٹوئٹ میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ ’ڈنڈاپور اسلام آباد سے پختونخوا کیسے پہنچا؟ کل رات اپنی ٹوئٹ میں طریقہ واردات بتادیا تھا‘۔ انہوں نے کہا کہ تمام باتوں کی طرح میری یہ بات بھی ٹھیک نکلی، آگے جو جو کہوں گا وہ بھی سب سچ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے بچوں کو ذاتی طور پر لندن چھوڑنے کا فیصلہ کیا، وہ اس وقت جلا وطن یا عدالتی مجبور نہیں تھے، صحافی حسن ایوب کا قاسم خان کو جواب
پی ٹی آئی عہدیداروں کی Accountability
ان کا کہنا تھاکہ جن جن پی ٹی آئی عہدیداروں اور تجزیہ نگاروں نے اداروں پر الزام لگایا تھا ان کا منہ قوم کے آگے کالا ہوا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ سوال ہے کہ علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں، ڈی چوک کیوں نہیں پہنچے؟
یہ بھی پڑھیں: 100 برقی بسیں چین سے آج روانہ ہوں گی، مریم نواز
علی امین گنڈا پور کی فراری
علی امین گنڈاپور گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے، میں نے کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور ڈی چوک نہیں آئے گا، علی امین نے تماشا لگایا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں اچانک انتہائی بڑا اضافہ
اصلاح کی ضرورت
ان کا کہنا تھاکہ خداکیلئے اپنی اصلاح کرلیں، اس سے پہلے یہ اصلاح کا وقت بھی چلا جائے، پولیس کی گاڑیاں، جوان کیسے چڑھائی کیلئے لے آئے؟ خیبرپختونخوا کے غریب بچوں کو چھوڑ دیا، اپنے بچے لائیں، وقت سے پہلے سچ بتایا ہے، آگے بھی سچ بتاؤں گا، الزامات لگانے والے طرم خان پانچ پانچ پارٹیاں چھوڑ کر الزام لگا رہے تھے۔
اداروں پر الزامات کا ردعمل
فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوگیا، صوبے ساری مشینری، پولیس جوان اپنے ساتھ لے گئے پھر روپوش ہوگئے، اپنے بچے ساتھ لائیں، علی امین لوگوں کو چھوڑ کر چلے گئے۔