سعودی کابینہ کا پاک افغان جنگ بندی کا خیرمقدم
کابینہ اجلاس کی تفصیلات
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 217 روپے تک کا اضافہ
علاقائی اور بین الاقوامی امن کی حمایت
سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امن کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ سعودی ولی عہد نے کابینہ کو فرانسیسی صدر کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو سے آگاہ کیا۔
دو ریاستی حل کی اہمیت
دونوں رہنماؤں نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ امن کے لیے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔ سعودی ولی عہد نے فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنے اور اسرائیلی فوج کی واپسی کے لیے اقدامات پر زور دیا۔








