اداکار سلمان خان اپنے بھائی ارباز سے نفرت کرتے ہیں، ڈائریکٹر ابھنیو کشیپ

سلمان خان اور ارباز خان کے تعلقات
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف بھارتی فلم ڈائریکٹر، اسکرین رائٹر اور اداکار ابھینو کشیپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اپنے بھائی ارباز سے نفرت کرتے ہیں اور ان کی فلم دبنگ میں موجودگی سے خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے بعد گاڑی کی جگہ سائیکل پر گھر جانے کو ترجیح دینے والے جوڑے نے سب کو حیران کردیا
دبنگ میں شمولیت پر تحفظات
بالی ووڈ کی 2010 کی ہٹ فلم دبنگ کے ڈائریکٹر نے الزام لگایا کہ سلمان خان نے ایک بار دبنگ کے ایڈیٹر کو اغوا کرلیا تھا تاکہ فلم کے فائنل کٹ کو کنٹرول کرسکیں۔
ابھینو کشیپ کے الزامات
واضح رہے کہ دبنگ کے ہدایتکار 51 سالہ ابھینو کشیپ کافی عرصے سے سلمان خان اور ان کے خاندان کے خلاف متعدد دعوے کرتے چلے آ رہے ہیں۔ اب حال ہی میں ایک بھارتی میڈیا ادارے کو انٹرویو میں انھوں نے سلمان خان کو غیر محفوظ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ سلمان نے دبنگ میں اپنے بھائی ارباز خان کے کردار کم کروایا اور انکے کئی سین کٹوا دیے تھے۔ سلمان چاہتے تھے کہ فلم میں صرف انھیں ہی دیکھا جائے۔