جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیشی کا حکم
راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پروڈکشن ہاؤسز کے مقابلے ٹی وی چینلز میں ہراسانی کم ہوتی ہے، اداکارہ کومل میر
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کے خلاف درخواستیں خارج کردیں
گواہوں کی عدم پیشی
آج کی سماعت میں طلب کئے گئے تین گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی دفاعی اور سفارتی ناکامیوں پر ملک میں تنقید میں اضافہ
پولیس رپورٹ کا جائزہ
عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ سٹیڈیم سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی کیس: وزیراعظم کے امریکا کو لکھے خط کا جواب نہ آنے کا کیا مطلب سمجھیں؟ عدالت
آئندہ سماعت کی ہدایت
عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی اور آئندہ تاریخ پر 3 گواہوں کو اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے تمام ملزمان کو بھی 5 نومبر کو جیل عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سابق وزیر داخلہ کی موجودگی
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی عدالت میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔








