لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیفنس میں شہری اپنی گاڑی کا ٹائر بدلوانے پٹرول پمپ آیا تو ٹائر شاپ کے ورکر نے ایسی حرکت کردی جس کی شاید کسی کو توقع ہی نہ ہوگی، ویڈیو وائرل
لاپتا شہری کی حالات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایس ڈی پی او اور سچل کے ایس ایچ او عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ لاپتا شہری کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر ملزم کا دوکاندار پر تشدد
درخواستگزار کا مؤقف
درخواستگزار نے کہا ہے کہ نثار پہنور تقریباً 2 ماہ سے لاپتا ہیں، پولیس کو والد کی بازیابی کا حکم دیا جائے، اگر کسی کیس میں مطلوب ہیں تو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثے میں کتنی پاکستانی لاپتہ ہیں؟ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی
عدالت کی برہمی
نثار پہنور کی عدم بازیابی پر عدالت پولیس پر برہم ہو گئی اور عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دونوں افسران لاپتا افراد کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
پولیس کو ہدایت
عدالت نے پولیس کو نثار پہنور کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے ایس ایچ او تھانہ سچل کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا اور ساتھ ہی عدالت نے 18 نومبر کو پولیس سے ایف آئی آر کی کاپی بھی طلب کرلی۔