لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے میانوالی تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، چار دہشت گرد ہلاک
لاپتا شہری کی حالات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایس ڈی پی او اور سچل کے ایس ایچ او عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ لاپتا شہری کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے امیر ترین شخص لیری ایلیسن نے اپنی عمر سے ۴۷ برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی رچالی
درخواستگزار کا مؤقف
درخواستگزار نے کہا ہے کہ نثار پہنور تقریباً 2 ماہ سے لاپتا ہیں، پولیس کو والد کی بازیابی کا حکم دیا جائے، اگر کسی کیس میں مطلوب ہیں تو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور:پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف آپریشن، سینکڑوں قابضین بے دخل
عدالت کی برہمی
نثار پہنور کی عدم بازیابی پر عدالت پولیس پر برہم ہو گئی اور عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دونوں افسران لاپتا افراد کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
پولیس کو ہدایت
عدالت نے پولیس کو نثار پہنور کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے ایس ایچ او تھانہ سچل کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا اور ساتھ ہی عدالت نے 18 نومبر کو پولیس سے ایف آئی آر کی کاپی بھی طلب کرلی۔