زراعت میں ڈیجیٹلائزیشن اور جدید اہداف کو اپنانے کی ضرورت ہے، اصلاحات کرنا پڑیں گی: حنیف عباسی

ڈیجیٹلائزیشن اور جدید اہداف کی ضرورت
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ زراعت میں ڈیجیٹلائزیشن اور جدید اہداف کو اپنانے کی ضرورت ہے، اصلاحات کرنا پڑیں گی، ملکی ترقی کے لیے ہم سب کو مل کر محنت کرنا ہوگی۔یہ بات انہوں نے منگل کو پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں دوسری بین الاقوامی ایگریکلچر کانفرنس کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے
کانفرنس کی تفصیلات
کانفرنس کا انعقاد یونیورسٹی نے "ڈیجیٹل اختراعات کے ذریعے زراعت کی تبدیلی" کے عنوان سے کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ اعزاز ایم پی اے پنجاب اسمبلی اسماء ناز عباسی تھیں۔ کانفرنس کا انعقاد فزیکل اور آن لائن دونوں طریقوں سے کیا گیا، بعض مقررین نے آن لائن بھی اپنے مقالات پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں: کیرن: پاکستانی سیاحوں کے گیتوں پر بھارتی شہریوں کی تالیوں کی گونج
خطاب کے نکات
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے شرکاء کو دنیا بھر سے قابل ستائش دانشور مقررین کو سننے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے ایسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی جو زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ دنیا تیزی سے تکنیکی انضمام کی طرف بڑھ رہی ہے، ہمیں بھی بحیثیتِ قوم اپنے دستیاب وسائل اور بصیرت افروز ماہرین کی کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے زراعت میں ڈیجیٹلائزیشن اور جدید اہداف کو اپنانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو سگے بھائی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا
جدید زراعت اور آٹومیشن
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان نے کہا کہ آٹومیشن، مصنوعی ذہانت اور فارمنگ کا دور شروع ہو چکا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم بھی روایتی زراعت کو جدید زراعت سے ہم آہنگ کریں۔ ان اختراعات کو اپنا کر، ہم پیداواری لاگت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ کھاد کے استعمال کو بہتر بنا سکتے ہیں، پانی کو بچا سکتے ہیں اور ماحولیاتی اثرات کو کم سے کم کرتے ہوئے فصل کی مجموعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔
کانفرنس کے آرگنائزرز کی تعریف
وائس چانسلر نے کانفرنس کے آرگنائزرز ڈاکٹر محمد نوید طاہر (چیف آرگنائزر)، ڈاکٹر شعیب راشد سلیم (کانفرنس سیکرٹری) اور ان کی پوری ٹیم کو سراہتے ہوئے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر سب کو مبارک باد دی۔ قومی اور بین الاقوامی سکالرز نے آٹھ مختلف تکنیکی سیشنز میں اپنے مقالات پیش کیے۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل ایکسپو، آئی ٹی نمائش، برڈ شو، فوڈ فیسٹ، آرٹ اور کرافٹ کی نمائش اور پوسٹر مقابلہ بھی کانفرنس کا حصہ تھے۔