معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آچکی: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ کی معاشی کامیابیوں کی وضاحت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کا کلکتہ کے تاریخی ریڈ روڈ پر عیدالاضحیٰ کی نماز کی اجازت دینے سے انکار

معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے، موجودہ زرمبادلہ ذخائر اڑھائی ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں، پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہریار ملک میموریل پاکستان اوپن ٹینس 2024، ٹاپ سیڈز پری کوارٹر فائنلز میں کامیاب

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی رائے

محمد اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ 3 بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی، گزشتہ مالی سال میں ملک کی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا، رواں سال 4 فیصد سے زائد کی ترقی کا ہدف تھا۔

سیلاب کے اثرات اور سی پیک میں پیشرفت

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے کچھ ترقی متاثر ہو سکتی ہے، پر امید ہیں کہ رواں مالی سال 3.5 فیصد شرح نمو حاصل کرلیں گے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، حال ہی میں بیجنگ میں 24 مشترکہ منصوبوں پر معاہدے ہوئے، سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی زیر غور ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...