لوگوں کو پیسہ بینک میں رکھنے کے بجائے سٹاک مارکیٹ میں لگانا چاہیے، سپریم کورٹ

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی سماعت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ لوگوں کو پیسہ بینک میں رکھنے کے بجائے سٹاک مارکیٹ میں لگانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ جانے والی بولان میل جیکب آباد پر روک دی گئی، مسافر رُل گئے

سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں سٹاک مارکیٹ کمپنی کے وکیل مرزا محمود احمد نے دلائل دیئے۔ وہ کل بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سے گرفتار ارب پتی چور کا عبدالرزاق کے گھر بھی واردات کا انکشاف

سرمایہ کاری کے حوالے سے ریمارکس

دورانِ سماعت جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ بھارت میں لوگ برسوں سے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ پاکستان کے لوگوں کو بھی بینکوں میں رکھنے کے بجائے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ لگانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی سیاسی صورتحال، وزیراعظم شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کردیا

وکیل کا مؤقف

وکیل مرزا محمود احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم جنرل ٹیکس دے رہے ہیں، اگر بینکوں سے ادھار لے کر انویسٹمنٹ کرتے ہیں تو ٹیکس دینے کے بعد نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے ایف بی آر براہ راست ٹیکس لے بھی نہیں رہا بلکہ نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے ذریعے ہم ٹیکس دے رہے ہیں۔ ہمیں سپر ٹیکس میں شامل نہیں ہونا چاہیے، ہمیں الگ بلاک میں رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اگلی عالمی وبا امریکہ سے شروع ہوگی، یہ کس طرح انسانوں کو متاثر کرسکتی ہے؟ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

بھارت کے حوالے سے حوالہ جات

دورانِ سماعت انہوں نے یونیفارم ٹیکس کے حوالے سے بھارت کی عدالتوں کے فیصلوں کا بھی ذکر کیا۔

کیس کی آئندہ سماعت

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...