یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 63 افراد ہلاک
اوور ٹیکنگ کے باعث ہولناک حادثہ
کمپالا(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوگنڈا میں خطرناک طریقے سے اوور ٹیکنگ کے باعث متعدد گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے 63 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کاجول نے اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
حادثے کی تفصیلات
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کمپالا گلو ہائی وے پر کتالیبے گاؤں میں 4 تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا بھارتی حمایت یافتہ 30خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین
پولیس کی تحقیقات
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہائی وے پر دو مخالف سمتوں سے آنے والی بسوں نے اوور ٹیک کی کوشش کی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا، جس میں 63 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کا طالب علم پر تشدد، رقم چھین لی، ڈکیت ظاہر کرنے کی دھمکی دیدی
حادثے کی شدت
پولیس نے اس حادثے کو حالیہ برسوں کا بدترین ٹریفک حادثہ قرار دیتے ہوئے ڈرائیورز کو خطرناک طریقے سے اوور ٹیک کرنے سے خبردار کیا ہے۔
لاشوں کی منتقلی
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔








