آل راؤنڈر عامر جمال کی ننھی شہزادی انتقال کرگئی

عامر جمال کی نومولود صاحبزادی کا انتقال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود صاحبزادی انتقال کر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کانکررز اور اسٹرائیکرز کے درمیان اتوار کو ہوگا
سماجی رابطوں پر افسوسناک خبر
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عامر جمال نے نومولود کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے افسوسناک خبر دی۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کا اجلاس موخر کیا جائے، جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط
تصویر کے ساتھ ٹوئٹ
شیئر کی گئی تصویر کے ہمراہ عامر جمال نے ٹوئٹ کی 'اللہ کی طرف سے اللہ کی طرف'۔
“From Allah, to Allah”
I couldn’t hold you longer my lil Angel
Baba & mama will miss you 😢
May you stay on highest ranks in Heaven 🕊️ pic.twitter.com/j367GOs8VQ— Aamir Jamal (@iaamirjamal) October 22, 2025
عامر جمال کی ٹوئٹ میں درج تھا کہ 'میری ننھی شہزادی میں آپ کو زیادہ دیر تک نہیں سنبھال سکا، ماں اور بابا آپ کو یاد کریں گے۔'
مداحوں کا رنج و افسوس
پاکستانی کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں بیٹی کیلئے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ 'اللہ آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے'۔ تاہم فی الحال بچی کے انتقال کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔
دوسری جانب کرکٹر کی ٹوئٹ پر مداحوں سمیت سپورٹس شخصیات بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے والدین کیلئے صبر کی دعا کر رہے ہیں۔
Inna lillahe waina elehe rajeon,
So sorry for your loss. May Allah give you and your wife strength to bear the loss— Sana Mir ثناء میر (@mir_sana05) October 22, 2025
پاکستانی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے عامر جمال کی ٹوئٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اہلیہ سمیت ان کیلئے بھی صبر کی دعا کی۔