وزیر داخلہ محسن نقوی کا کے پی سے واپس کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان
وفاقی وزیر داخلہ کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کونسل آف آرٹس اور دی آرٹ اینڈ کلچرل فورم کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
وزیراعلیٰ بلوچستان کی درخواست
روزنامہ جنگ کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں غیرت کے نام پر باپ نے ڈنڈوں کے وار سے بیٹی کو قتل کردیا
پولیس کے لیے فراہم کردہ گاڑیاں
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔
کیپی پولیس کا موقف
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کردی تھی。








