وزیراعلیٰ مریم نواز کا ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس، ذمہ داران کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

وزیراعلیٰ کی تعزیت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات
نعمان کے سوگوار خاندان سے ہمدردی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے 21سالہ نعمان کے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
غیر قانونی پتنگ بازی پر سخت ردعمل
وزیراعلیٰ نے غیر قانونی پتنگ بازی کے واقعہ پر سخت غم وغصہ کا اظہار کیا اور ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں، سی سی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔