صنعتی ترقی کے لیے انڈسٹری کا نیا سروے کرانے کا فیصلہ، ہنرمند پروگرام کے تحت 1لاکھ80 ہزار سے زائد نوجوانوں کی ٹریننگ کا نیا اور منفرد ریکارڈ قائم

نئے ریکارڈ کا قیام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہنرمند پروگرام کے تحت چند ماہ میں 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں کی ٹریننگ کا نیا اور منفرد ریکارڈ قائم ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ 75 ہزار سے زائد ہنر مند نوجوان برسر روزگار ہوئے اور 15 ہزار بین الاقوامی اداروں میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا شہید ورکرز کے اہلخانہ کیلئے ایک ایک کروڑروپے امداد کااعلان
بہتحریر روزگار کی فراہمی
ٹیوٹا اداروں سے ٹریننگ حاصل کرنے والے ساڑھے 27 ہزار سے زائد نوجوان برسر روزگار ہو گئے۔ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کی طرف سے 45 ہزار اور پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈز سے تربیت یافتہ 1428 نوجوانوں کو روزگار مل گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز گارمنٹ سٹی سے ٹریننگ حاصل کرنے والی 350 طالبات بھی برسر روزگار ہیں۔ پہچان سکل ڈویلپمنٹ پروگرام فار ٹرانس جینڈرز کے تحت 450 ٹرانس جینڈرز کو بھی نوکریاں مل گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: یاسمین راشد، عمرسرفراز، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
صنعتی ترقی کی حکمت عملی
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صنعتی ترقی کے لئے انڈسٹری کا نیا سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ہنرمند نوجوانوں کے لئے مریم نواز فری پرواز کارڈ کے اجراء پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے 24 کنسٹرکشن لیب قائم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی جانب سے وکلاء کو کروڑ وں روپے ادائیگی کا انکشاف
ٹریننگ کے نتائج
وزیراعلیٰ مریم نواز کو سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کنسٹرکشن لیب پراجیکٹ کے تحت 830 نوجوانوں کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے، جبکہ 1178 کی ٹریننگ جاری ہے اور نئے بیج میں 975 نوجوان شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی امدادی کارکنوں کی ہلاکت پر اسرائیلی فوج کا ڈپٹی کمانڈر برطرف
مقامی اور بین الاقوامی تربیت
بہاولپور، ملتان، بھکر، میانوالی اور دیگر شہروں میں 2450 نوجوانوں کو کنسٹرکشن کی جدید ٹریننگ دی جائے گی۔ ہاسپیٹلٹی ٹریننگ پروگرام کے تحت 96 نوجوانوں کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ 96 کی ٹریننگ جاری ہے اور 100 مزید نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔ راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں اگلے فیز میں ہاسپیٹلٹی ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے 13 تحصیلوں میں فیلڈ آپریشنز کا آغاز کر دیا
نئے قواعد و ضوابط کی منظوری
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کے نئے قواعد و ضوابط کی تشکیل کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں نیا نصاب تعلیم اور ٹریننگ ماڈیول کی تشکیل پر بھی غور کیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ سال 2025-26 کے دوران 201485 نوجوانوں کی ٹریننگ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل کی تقریر اسٹیبلشمنٹ نے نہیں روکی بلکہ ۔۔۔ خود ہی وضاحت جاری کردی
ٹرانس جینڈرز کے لیے تربیت
پہچان سکل ڈویلپمنٹ پروگرام فار ٹرانس جینڈرز کے تحت ششماہی ٹریننگ پروگرام جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت 11 ہزار ٹرانس جینڈرز کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے۔ 470 ہنرمند ٹرانس جینڈرز برسر روزگار ہیں جبکہ 1300 نئے بیج کی ٹریننگ شروع کر دی گئی ہے۔
زراعتی خواتین کی ترقی
اجلاس میں ایمپاورنگ رورل وویمن تھرو آئی ٹی پروگرام "میں ڈیجیٹل" پر بھی بریفنگ دی گئی۔ "میں ڈیجیٹل" کے تحت 3 ہزار دیہی خواتین کی آئی ٹی ٹریننگ کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالہ، لودھراں اور فیصل آباد کی دیہی خواتین کو آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی۔ یکم اپریل 2026 تک 2100 سے زائد دیہی خواتین کی آئی ٹی ٹریننگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔