علی امین گنڈاپور کی سابق کابینہ کو دی گئی مراعات تاحال برقرار
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کابینہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کابینہ کے اراکین کو دی گئی مراعات تاحال واپس نہیں لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: شدید دھند: لاہور کا فلائٹ آپریشن 8 گھنٹے سے بند، 5 پروازیں اسلام آباد اتار لی گئیں
مراعات کی واپسی میں تاخیر
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور دور کے وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں اور رہائش گاہیں اب بھی ان کے پاس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Women’s T20 World Cup: Pakistan and India Teams Face Off, Match Timing Revealed
عملے کی واپسی کا معاملہ
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سابق کابینہ اراکین کے پی آر اوز، پی ایس اور دیگر عملے کو اپنے محکموں میں واپس رپورٹ کرنے کے احکامات بھی تاحال جاری نہیں کیے گئے ہیں۔
حفاظتی اہلکاروں کی تعیناتی
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور دور کے وزرا کے پاس سرکاری سکیورٹی اہلکار بھی تاحال تعینات ہیں۔








