طلال چودھری، ایویں سہیل آفریدی کے پیچھے پڑنے کی بجائے اپنی تنظیم سازی پر توجہ دیں، شیخ وقاص اکرم
پی ٹی آئی رہنما کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاس اکرم کا کہنا ہے کہ طلال چودھری، ایویں سہیل آفریدی کے پیچھے پڑنے کی بجائے اپنی تنظیم سازی پر توجہ دے۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
نیوز پروگرام میں گفتگو
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوام کا فارم 45 پر ملا ہوا مینڈیٹ ہے۔ حقیقی لیڈر عمران خان نے اعتماد کرتے ہوئے ایک نوجوان ایم پی اے سہیل آفریدی کو وزیراعلٰی لگایا جو بہترین پرفارم کریں گے۔ شریف خاندان تو اپنے علاوہ کسی پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔
کابینہ کی تشکیل کی ضرورت
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ جب تک سہیل آفریدی کو کابینہ تشکیل دینے کے حوالے سے عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، وہ آئین کے مطابق اپنا صوبہ چلائیں گے۔
"طلال چودھری، ایویں سہیل آفریدی کے پیچھے پڑنے کی بجائے اپنی تنظیم سازی پر توجہ دے۔ خیبرپختونخوا میں عوام کا فارم 45 پر ملا ہوا مینڈیٹ ہے، حقیقی لیڈر عمران خان نے اعتماد کرتے ہوئے ایک نوجوان ایم پی اے سہیل آفریدی کو وزیراعلٰی لگایا جو بہترین پرفارم کریں گے۔ شریف خاندان تو اپنے… pic.twitter.com/xwZbmY94tl
— Sheikh Waqas Akram (@SheikhWaqqas) October 22, 2025








