کوہ پیمائی میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے شہروز کاشف حکومتی انعام کے منتظر
شہروز کاشف کی کامیابیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوہ پیمائی میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے شہروز کاشف حکومتی انعام کے منتظر ہیں۔ شہروز کاشف 8 ہزار میٹردر بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ، ملکی ڈالر ریزرو 45 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
حکومت سے انعامی رقم کی عدم دستیابی
ایکس پر انعامی رقم نہ ملنے سے متعلق بیان میں شہروز کاشف نے کہا کہ حکومت نے کئی بار انعامی رقم کا وعدہ کیا لیکن سب بھول گئے۔ کوہ پیمائی کی وجہ سے زمین اور گاڑی بیچی، اور اب مقروض ہوگیا ہوں۔ ملک کا نام روشن کرنے کی خاطر تقریباً 4 کروڑ خرچ کیے، کمر کا آپریشن ہوا، اور چلنے پھرنے میں مشکل ہے۔ کسی نے علاج کی بھی ذمہ داری نہیں اٹھائی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم غیرمشروط مذاکرات نہیں کریں گے، معاون خصوصی پختونخوا
آنے والا وقت اور چیلنجز
شہروز کاشف نے کہا کہ اگر یہی رویہ رہا تو مجھے بیرون ملک اپنے لئے کچھ سوچنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔
شہروز کاشف کا ٹویٹر بیان
My government promised support, but all was forgotten. I sold my land, my car, and remain in debt from past expeditions. How can you do this to someone who raised Pakistan’s flag on all 14 eight-thousanders? @MaryamNSharif @CMShehbaz @TararAttaullah please look into this! pic.twitter.com/wMhwPxxVcS
— Shehroze Kashif (broadboy) (@Shehrozekashif2) October 22, 2025








