ایم این اے ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار، ہیکر نے واٹس ایپ ہیک کر کے رشتہ داروں اور دوستوں سے پیسے بٹور لیے
ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی کا آن لائن فراڈ کا شکار ہونا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں۔ نوسرباز نے رکن قومی اسمبلی کا واٹس ایپ ہیک کرکے ان کے رشتے داروں اور دوستوں سے پیسے بھی بٹور لیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے فنانس سیکرٹری محمد اشرف کے اعزاز میں جدہ میں عشائیہ
فراڈ کا طریقہ کار
جیو نیوز کے مطابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل نے کہا کہ نوسرباز کالر نے اپنا تعارف پی ایم ڈی سی کے نمائندے کے طور پر کروایا اور ادارے کی دستاویزات کا پارسل پہنچانے کے لیے کوڈ مانگا۔ کوڈ شیئر کرتے ہی ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ٹیکس 18 ماہ کی سٹیٹمنٹ پر لگے یا 12 ماہ پر؟ سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں عدالت کا ایف بی آر حکام سے استفسار
معاونت حاصل کرنے والے افراد
انہوں نے بتایا کہ جن افراد نے پیسے دینے سے پہلے ان سے تصدیق کی وہ بچ گئے، لیکن کچھ نے پیسے بھیج دیے۔
پی ایم ڈی سی کی معلومات کا سوال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل نے کہا کہ نوسرباز کالر کو پی ایم ڈی سی کی دستاویزات سے متعلق علم ہونا سوالیہ نشان ہے۔








