وزیراعظم سے ریٹائر ہونے والی وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان کی الوداعی ملاقات، خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا

الوداعی ملاقات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم سے ریٹائر ہونے والی وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان کی الوداعی ملاقات۔ شہباز شریف نے ملک کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے
وزیر اعظم کا خراج تحسین
وزیر اعظم آفس کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر اعظم نے عنبرین جان کی حکومت پاکستان کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے معرکہ حق کے دوران پاکستان کا بیانیہ بین الاقوامی سطح پر بھرپور طریقہ سے اجاگر کرنے کے حوالے سے ان کی بطور سیکرٹری اطلاعات و نشریات کارکردگی کو خاص طور پر سراہا۔
مستقبل کی نیک خواہشات
وزیر اعظم نے ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عنبرین جان بدھ کو اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد سول سروس سے ریٹائر ہوگئیں۔