جہانیاں کے قریب ٹرک رکشہ پر الٹ گیا، 4 بچیوں سمیت 5 مسافر جاں بحق، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس
تازہ ترین خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز نے جہانیاں کے قریب ٹرک رکشہ پر الٹنے سے 4 بچیوں سمیت 5 مسافروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکرنے ایک اور کمسن بچے کی جان لے لی، ڈرائیور گرفتار
ہمدردی اور تعزیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔
زخمیوں کا علاج معالجہ
وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر خانیوال کو زخمیوں کا فوری علاج معالجہ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔








