پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے بیان پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل آ گیا

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب کا پیپلز پارٹی کے رہنما کے بیان پر ردعمل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی خود فیصلہ کرے کہ وہ حسن مرتضیٰ کے بیان پر خاموش رہے گی یا ہمیں جواب دینا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی 4 ہفتے میں کرنے کا حکم
حسن مرتضیٰ کی قیادت کے خلاف سازش کے سوالات
انہوں نے کہا کہ کیا حسن مرتضیٰ اپنی ہی قیادت کے خلاف سازش کر رہے ہیں؟ اگر کسی کو معافی مانگنی ہے تو وہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے مانگنی چاہیے، جن کے کنٹرول میں ایسے ہارے ہوئے لوگ بھی نہیں رہ سکے۔
پیپلز پارٹی کی قیادت سے مطالبہ
عظمٰی بخاری نے کہا کہ ایک طرف پیپلزپارٹی جمہوریت جمہوریت کا راگ الاپتی ہے، اور دوسری طرف ہماری قیادت پر کیچڑ اچھالنے سے باز نہیں آتی۔ پیپلزپارٹی کی قیادت کو حسن مرتضیٰ کے بیان کا فوری نوٹس لینا چاہیے، کیونکہ پنجاب سے ہارے ہوئے چند رہنما آج اپنی ہی جماعت کی کامیابی برداشت نہیں کر پا رہے۔