مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا آغاز

مکہ مکرمہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح
مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد) میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح ہو گیا۔ افتتاحی خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کو سعودی مارکیٹ کے قریب لانے میں کامیابی پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اور مکہ چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات اور مشترکہ منصوبوں کے قیام میں دونوں طرف کے تاجروں کی مدد کے لیے قونصل خانہ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج
نمائش کی تفصیلات
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مشترکہ کوششوں سے جاری پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح مکہ چیمبر کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل محمد الاحمری نے کیا۔
اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید نے اس بات پر زور دیا کہ قونصلیٹ کا کمرشل سیکشن رابطے اور تجارتی ترقی کے رجحان کی حمایت کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ نمائش میں پچاس پاکستانی مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہیں، جن میں خوراک (چاول، مصالحہ جات، پراسیسڈ اور پیکڈ فوڈز)، ٹیکسٹائل ملبوسات، ہوٹل سپلائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور انجینئرنگ خدمات شامل ہیں۔
شرکاء اور نمائش کی مدت
تقریب میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں اور سعودی تاجر برادری کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ یہ نمائش 23 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی۔