کراچی کا 16 سالہ نوجوان کچے کے ڈاکوؤں سے ہنی ٹریپ، تاوان کا مطالبہ
کراچی میں 16 سالہ نوجوان کا اغوا
کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے لیاری کے 16 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔ اس واقعے کا مقدمہ اہل خانہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور نوجوان کی بازیابی کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثے میں کتنی پاکستانی لاپتہ ہیں؟ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق، لیاری کے علاقے چاکیواڑہ کا رہائشی نوجوان یومان مبینہ طور پر سندھ کچے کے ڈاکوؤں کی گرفت میں آگیا۔ واقعے کا مقدمہ چاکیواڑہ تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کی دفعہ کے تحت مغوی بچے کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کہا جاتا ہے آپ اتنی اچھی، سلیقہ والی ہیں، مسلمان ہوجائیں: سنیتا مارشل
اغوا کاروں کی جانب سے تاوان
ذرائع کے مطابق، اغوا کئے گئے 16 سالہ نوجوان یومان کی زنجیروں میں بندھی ہوئی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ نوجوان کو مبینہ طور پر گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں رکھا گیا ہے اور اغوا کاروں نے اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔
ابتدائی تفتیش
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یومان کو مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کے ذریعے گھوٹکی بلایا گیا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق، یومان گھر سے گوشت لانے کے لیے نکلا تھا مگر واپس نہیں آیا۔ مدعی مقدمہ نے بتایا کہ انہوں نے بچے کو علاقے میں تلاش کیا لیکن ناکام رہے، جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔








