صنعتی بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کیلئے نیا طریقہ کارمتعارف

ایف بی آر کا نیا طریقہ کار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے صنعتی صارفین کے لئے بجلی اور گیس کنکشنز پر نیشنل ٹیکس نمبر(این ٹی این) اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر (ایس ٹی آراین) کی تبدیلی سے متعلق نیا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قتل کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان کا پہلا بیان سامنے آگیا
نئے سیلز ٹیکس حکم نامے کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایف بی آر نے نیا سیلز ٹیکس حکم نامہ جاری کیا ہے جو 22 اکتوبر دو ہزار پچیس سے نافذ العمل ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی کنکشن پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر کی تبدیلی اب منظوری سے مشروط ہوگی۔
درخواست کا عمل
درخواست متعلقہ کمشنر کو دی جائے گی، کمشنر کاروباری تفصیلات کی جانچ پڑتال کرے گا، تصدیق کے بعد بجلی یا گیس کمپنی کو تبدیلی کی ہدایت دی جائے گی۔ بجلی اور گیس کمپنیاں کمشنر کی سفارش پر ہی تبدیلی کریں گی، تمام متعلقہ اداروں کو نئے طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔