افغانستان میں خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کئے، ترجمان پاک فوج
پاک فوج کی مؤثر کاروائیاں
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمزبند رہے گی، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا منتخب ہونے کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا
نوجوانوں کا کردار
انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کا دورہ
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا سے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کے حوالے سے گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: گورا تو ونڈ سکرین سے ٹکرایا اور پسلی تڑوا بیٹھا، جیپ چلنے کے قابل نہ رہی، جنگل سڑک سے دور، شدید سرد رات، ہاتھ میں بندوقیں تھیں، شکار کا شوق ختم ہو گیا
شہداء اور غازیوں کا خراجِ تحسین
اس موقع پر یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ نے شہداء و غازیانِ پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ایسی مزید بامقصد نشستیں منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈے کا خاتمہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی
مؤثر نشستوں کی ضرورت
طلبا نے کہا کہ اس نوعیت کی بامقصد نشستیں زیادہ منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈے کا مؤثر خاتمہ ہو سکے۔
پاک فوج کی کامیابیاں
انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا ہے، جبکہ قوم فوج کی امن، استحکام اور ترقی کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔








